ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میں نے پجاری کی توہین نہیں کی: رمناتھ رائے

میں نے پجاری کی توہین نہیں کی: رمناتھ رائے

Tue, 04 Jul 2017 10:14:55    S.O. News Service

بنگلورو،3؍ جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر جنگلات بی رمناتھ رائے نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جناردھن پجاری کے متعلق توہین آمیز بیان دیاہے۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان پر یہ الزام ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران انہوں نے جناردھن پجاری کے متعلق توہین آمیز بیان دیاہے، اس سلسلے میں وہاں کے مقامی لیڈر ہری کرشنا بنتوال نے جو الزام لگایا ہے وہ بعید از حقیقت ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے لوک سبھا انتخابات میں جناردھن پجاری کو کانگریس ٹکٹ دلانے کیلئے کافی دنوں تک وہ خود دہلی میں مقیم رہے۔ ان کے حق میں لابی چلاکر انہوں نے پارٹی کے کچھ لوگوں سے غیر ضروری طور پر دشمنی بھی مول لی۔ اس موقع پر رمناتھ رائے نے بتایا کہ اے آئی سی سی قیادت کی ہدایت کے مطابق ریاست کے چاروں ڈویژنوں میں پارٹی کے کنونشنوں کے اہتمام کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ 7؍ جولائی کو اس کڑی کا دوسرا کنونشن منگلور میں منعقد ہوگا، جس میں آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کو مستعد کرنے تفصیلی بات چیت ہوگی۔کنونشن میں منگلور کے علاوہ دکشن کنڑا ، کورگ اور آس پاس کے اضلاع سے پارٹی کارکن اورعوام شریک رہیں گے۔اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک وینو گوپال ، لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے ، وزیر اعلیٰ سدرامیا اور دیگر لیڈران موجود رہیں گے۔ 


Share: